7 دسمبر 2014 - 12:55
عراق میں امریکی فوجیوں کو عدالتی تحفظ حاصل نہیں

عراق کی قومی سلامتی کے سابق مشیر موفق الربیعی نے کہا ہے کہ واشنگٹن بغداد اسٹریٹیجی معاہدے کی رو سے عراق میں امریکی فوجیوں کو عدالتی تحفظ حاصل نہیں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق موفق الربیعی نے ایک بیان میں واشنگٹن بغداد معاہدے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق اور امریکہ کی سابقہ حکومتوں کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے کوئي شق ایسی نہیں ہے جس کی رو سے امریکی فوجیوں کو عدالتی تحفظ فراہم کیا گيا ہو۔ موفق الربیعی نے سیکورٹی ہم آہنگی ، عراق کی مسلح افواج کو لیس کۓ جانے ، خفیہ معلومات کے سلسلے میں باہمی تعاون ، عراق کی مسلح فورسز کی تربیت اور اس کی فوجی صلاحیتوں کی تقویت کو واشنگٹن بغداد معاہدے پر دستخط کۓ جانے کے مقاصد قرار دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169